پرامن اور خوشحال پاکستان ہم سب کا خواب ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی ملک میں سب سے بڑی ہے، ساحلی علاقوں سے 10 ارب روپے کی فشریز برآمد ہو سکتی ہیں، بلوچستان کے لئے موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں رعایت کے لئے بات کروں گا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 23:24

پرامن اور خوشحال پاکستان ہم سب کا خواب ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی ملک میں سب سے بڑی ہے، ساحلی علاقوں سے 10 ارب روپے کی فشریز برآمد ہو سکتی ہیں، بلوچستان کے لئے موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں رعایت کے لئے بات کروں گا
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال پاکستان ہم سب کا خواب ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی ملک میں سب سے بڑی ہے، ساحلی علاقوں سے 10 ارب روپے کی فشریز برآمد ہو سکتی ہیں، بلوچستان کے لئے موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں رعایت کے لئے بات کروں گا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کا بڑا بحران ہے، اس مسئلہ کے سلسلہ میں کوئٹہ آنے کا پلان تھا، ڈپٹی سپیکر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور اس مسئلہ کے لئے وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ آیا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سیوریج کے پانی کو قابل استمعال بنانے کے لئے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ صدر نے کہا کہ گورنر سے بلوچستان میں یونیورسٹیز کے قیام کے لئے بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے لائن ہونی چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ان سب معاملات پر صوبائی کابینہ سے بات ہوئی۔ صدر کی ذمہ داری وفاقی معاملات کو دیکھنا ہوتا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں