ٌکوئٹہ ، دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا ،ملک خدا بخش لانگو

بدھ 20 مارچ 2019 20:25

ٴْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا مساجد میں مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے آواز بلند کریں ، واقعہ میں شہدا کے لواحقین سے وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی ملاقات اور انہیں تسلی دینے پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر فائرنگ کر کے معصوم مسلمانوں کو شہید کیا گیا بلوچستان عوامی پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے جس اشتعال انگیز اور سفید فارم شخص نے یہ قدم اٹھا یا یہ ایک نہ قابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جنھوں نے شہدا کے لواحقین سے اظہارافسوس کیا ۔

شہدا کی اہل خانہ کے افراد سیفردا فردا ملاقات کی اور انھیں تسلی دی جس پر ہم اس خاتون وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہیں اگر پوری دنیا میں سیاست کرنے والے وہ ممالک اور لوگ جو انسانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں انھیں مسلمانوں کو شہید کرنے اور ان پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی آج جو ظلم کشمیر کے مسلمانوں پر کیا جارہا ہے جس پر دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے مرکزی حکومت اور حکومت بلوچستان سے گزارش کی ہے کہ وہ پاکستان سے ایک وفد بھیجیں جو وہاں جا کر تمام شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کریں اور مسلمانوں کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دنیا کو ایک مثبت پیغام دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں