․یوفون بلوچستان فٹبال کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ،سپر 8 مرحلہ میں رسائی حاصل کرنیوالی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کا معائنہ کیا
اتوار 24 مارچ 2019 21:35
(جاری ہے)
اس موقع پر یوفون نے چیمپیئن شپ کے لئے آفیشل نغمہ بھی ریلیز کیا۔ اس گیت کا عنوان 'جیت کے دکھا دو 'ہے جسے جہانزیب بلوچ اور زی علی نے تحریر کیا جبکہ اظہار علی نے اسے گایا ہے۔
اظہار علی کوئٹہ کے گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ہیں اور ایسٹ ریکارڈز کے نام سے ان کا اپنا لیبل ریکارڈ بھی ہے۔ اس نغمہ کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹس نے تیار کیا اور گایا ہے ، اور اس سے یوفون کی جانب سے بلوچستان کے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور اسے قومی سطح پر سامنے لانے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ قبل ازیں، بلوچستان کے آٹھ شہروں میں کوالیفائرز اور ایلیمنیٹرز راؤنڈز منعقد ہوئے جن میں کامیاب ٹیمیں اب سپر 8 مرحلے میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہو رہی ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سیمی فائنل میچز پہلی بار فلڈ لائٹس میں 28 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ فائنل 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یوفون کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پہلی بار سال 2017 میں بلوچستان میں فٹبال کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ ہوا۔ بلوچ نوجوانوں میں فٹبال انتہائی مقبول ہے اور صوبے کے تقریبا ہر گاؤں میں فٹبال کھیلی جاتی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے بے شمار اسٹار کھلاڑی قومی سطح پر کھیل چکے ہیں جن میں فضل محمد اور ریاض خان شامل ہیں اور یہ بڑے کھلاڑی پچھلا ٹورنامنٹ کھیل چکے ہیں اور اب اس ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کررہے ہیں۔ پہلا ٹورنامنٹ بلوچستان کے چار شہروں خضدار، چمن، پشین اور کوئٹہ میں کھیلا گیا جس میں مسلم ایف سی چمن فتح یاب رہی۔ سال 2018 میں اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن ہوا جس میں لورالائی اور نوشکی شہر کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا اور ایکوا ایف سی کوئٹہ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔ رواں سال اس ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے جس کے کوالیفائنگ رائونڈ میں مزید دو شہر پنجگور اور گوادر شامل ہوئے ہیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ شہروں کی 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کوئٹہ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں خواتین کی پولیس میں شمولیت کے حوالے سے سیمینار
پا کستان ورکر ز فیڈ ر یشن بلو چتان کے زیر اہتما م نو مغو ی مز دوروں کی عد م با ز یا بی کے خلا ف احتجا جی ریلی
اگلے پانچ برس میں برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے گئے تو معیشت ٹیک آف کر جائیگی ورنہ بحران سنگین ہو سکتا ..
سردار محمد اقبال خلجی کی قیادت میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والا تجارتی وفد ایران کے شہر زاہدان پہنچ گیا
ن) لیگ ہمیشہ نے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ،عام انتخابات میں عوام نے امیدواروں کو ووٹ دیکرکامیاب بنایا، ..
وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی کو میرج گرانٹ کے 1 لاکھ روپے کا چیک دلوادیا گیا
عمران خان اوردیگرقائدین کیخلاف جھوٹے مقدمات فوری طورپر ختم کرکے انہیں رہاکیاجائے ، خورشید کاکڑ
حکومت کے اثاثوں کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ ، 132 کے وی ایجوکیشنل سٹی نسٹ گرڈسٹیشن اور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کاکام مکمل
کیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمت کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا
لائیوسٹاک فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، صوبائی وزیر
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ