مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے،

نہتے اور بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنا انسانیت کے خلاف ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یارمحمدرند

جمعرات 18 اپریل 2019 14:41

مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے،
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی و پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے مکران کوسٹل ہائی وے پر 14معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے بزدلانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگروں کے اس طرح کے بہیمانہ واقعات پاکستان اور بلوچستان کو بدنام کرنے کی دشمن قوتوں کی سازش ہے ،صوبائی حکومت واقع کی مکمل تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش ہونے والے افسوسناک واقعہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے اور بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنا انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں