ْوزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوئٹہ آمد ، نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کریںگے

اتوار 21 اپریل 2019 13:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور مشیران کرام بھی موجود ہیں ،کوئٹہ ایئر پورٹ پر گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان یایسن زئی اوروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، صوبائی وزراء و سرکاری اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان عمران خان ائرپورٹ سے آ ئی ٹی یونیورسٹی روانہ ہوگئے وزیراعظم پاکستان عمران خان آ ج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا افتتاح کریںگے ،تقریب بیوٹمز کے ایکسپوسنیٹر میں ہوگئی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں