گورنر بلوچستان سے ڈائریکٹر برٹش قونصل سندھ و بلوچستان کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال

منگل 25 جون 2019 20:59

گورنر بلوچستان سے ڈائریکٹر برٹش قونصل سندھ و بلوچستان کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے منگل کے روز ڈائریکٹر برٹش قونصل سندھ و بلوچستان ( MR. MICHAEL HOULGATE) نے ملاقات کی ملاقات کے دوان خطے میں رونما ہونے والی معاشی و تجارتی تبدیلیاں ، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے ، تعلیم اور ہنر کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان منفرد جغرافیہ محل وقوع اور قیمتی وسائل و معدنیات کا حامل صوبہ ہے طویل سرحدیں رکھنے کی وجہ سے یہاں پر امن و امان کی صورتحال پر قابو رکھنا ایک مشکل کام ہے تاہم ہمارے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں ترقی کیلئے سازگار ماحول اور امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ ڈائریکٹر مائیکل نے گورنر بلوچستان کو صوبے کے نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے ، تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور تنقیدی و تحقیقی اذہان ابھارنے کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ۔ گورنر نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے مختلف شعبوں میں تر تیب دینے والے پر وجیکٹس کو سراہا اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں