الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 259کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب

منگل 19 نومبر 2019 22:41

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 259کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا، جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ، تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب قومی اسمبلی کے حلقے این 259(ڈیرہ بگٹی کم کوہلو کم بارکھان کم سبی ،کم لہڑی )کے 29پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے بعد حتمی نتیجہ جاری کردیا ،نتیجے کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی 29219ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21754ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، حلقے میں کل 55316رجسٹرڈ ووٹر ز میں سے 151146ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ کل 31امیدواران نے انتخاب میں حصہ لیا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں