بلوچستان اسمبلی میں بھارتی جارجیت کے خلاف اورکشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے متفقہ قراراد منظور

جمعرات 6 اگست 2020 01:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) بلوچستا ن اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیرصدارت منعقدہوا اجلاس میں یوم استحصال یکجہتی کشمیر کے حوالے سے قرارداد کوحکومتی اوراپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طورپرمنظورکرلیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے اس خصوصی اجلاس بلانے کامقصد بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے لئے صوبے سے ایک مثبت پیغام دینا تھا ہم نے ثابت کیاکہ بلوچستان بھر کے عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر کوپاکستان کے نقشے میں شامل کرناایک اہم اقدام ہے وفاقی حکومت نے پاکستان کے موقف کوہرفورم پر بھرپورطریقے سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان کی ٹریژی بینچز اوراپوزیشن کی جانب سے ا تفاق رائے اس بات کاثبوت ہے کہ ہم کشمیر کے بارے میں ایک موقف رکھتے ہیں اورعنقریب کشمیرکے عوام بحیثیت قوم بھارت کے تسلط سے چھٹکار احاصل کرکے رہیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے کہاکہ آج بلوچستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کشمیرمیں بھارت کے غاصبانہ قبضے اورکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے قرارداد حکومت اوراپوزیشن کی جانب سے منظوری صوبہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے بھائیوں کے لیے ایک پیغام ہے بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیر کے لئے آواز بلند کی ہے قراراد کی منظوری کے بعد بلوچستا ن اسمبلی کااجلاس بروز جمعہ سہ پہر 4 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں