پٹ فیڈر کینال کو پکا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین خان کھوسہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:55

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) سابق صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پٹ فیڈر کینال کو پکا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے کھیر تھر کینال کا ذرعی پانی سندھ چوری کر رہا ہے تحصیل اوستہ محمد اور گنداخہ کی زمینیں بنجر ہو چکی ہیں نصیرآبادڈویژن کے کالجوں میں زیر تعلیم یتیم اور ذہین طلبہ کو اسکالر شپ دیتا رہوں گا اپنے دور حکومت میں صحبت پور ضلع میں تین کالجز دیئے اور صحبت پور تا ڈیرہ موڑ سڑک منصوبہ بھی منظور کروایا حکومت جعفرآباد صحبت پور اور نصیرآباد اضلاع کے عوام کے مسائل کو حل کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفرآباد کے صحافیوں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے واحد نہری اضلاع جعفرآباد صحبت پو ر اور نصیرآباد میں پانی کی کمی باعث تشویش ہے بہتر فصلات نہ ہونے سے اس کے منفی اثرات صوبے کی معیشت پر بھی پڑیں گے تینوں اضلاع کے ٹیل کی لاکھوں ایکڑ اراضی پانی نہ ہونے سے سیرآب نہیں ہو رہے ہیں جس سے کاشتکاروں کو معاشی نقصانات کا سامنا ہے لہٰذا حکومت پٹ فیڈر کینال کو پکاکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ان کا کہنا تھا کہ حکومت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی علاقوں میں زیادہ توجہ دے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آ سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں