چیف سیکرٹر ی بلوچستان فضیل اصغر کا سپریم کورٹ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اتوار 27 ستمبر 2020 23:30

کوئٹہ۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) چیف سیکرٹر ی بلوچستان فضیل اصغر نے سپریم کورٹ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت کا دورہ کر کے عمارت کے تعمیراتی کام اور معیار کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری نے عمارت کے تعمیراتی کام کی تکمیل میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمارت کا کام سو فیصد مکمل کیوں نہیں کیا گیاچیف سیکرٹر ی نے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات کو تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کی تعمیر ایک اہم منصوبہ ہے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کرکے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت کی کہ عمارت کے رہ جانے والے تعمیراتی کام کو کل صبح تک ہر صورت مکمل کیا جائے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات نورالامین مینگل کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں