صدر مملکت کا ضلع کرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے اظہار تعزیت

بدھ 4 اگست 2021 14:57

صدر مملکت کا ضلع کرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے اظہار تعزیت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) صدر عارف علوی نے ضلع کرم میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے اہل ِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔صدر مملکت نے شہدا کے ورثا سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کیپٹن باسط علی اور سپاہی حضرت بلال کے اہل خانہ سے بات چیت کی۔صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل ِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔صدر مملکت نے پسنی میں شہید ہونے والے کیپٹن عفان مسعود کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔صدر نے شہید کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں