بلوچستان حکومت پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پُرعزم ہے گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا کی زیر تربیت پولیس آفیسرز سے ملاقا ت میں بات چیت

بدھ 20 اکتوبر 2021 13:51

بلوچستان حکومت  پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پُرعزم ہے گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا کی زیر تربیت پولیس آفیسرز سے ملاقا ت میں بات  چیت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پُرعزم ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں محکمہ پولیس کا کردار نہایت اہم ہے،  دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نےکوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفیسرز کی ملاقا ت کے دوران با ت چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی آئی جی بابر سرفراز نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفیسرز کی قیادت کر رہے تھے گورنر بلوچستان سیدظہور احمد آغا نے اے ایس پیز کو پیشہ ورانہ ٹریننگ کی تکمیل اور اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ.ادارے اور قوانین عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنتے ہیں لہٰذا آپ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔

(جاری ہے)

  گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ  محکمہ پولیس کی جانب سے ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جانا احسن اقدام ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ جدید پولیسنگ اور پبلک سروس کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنے تفتیش کے نظام کو مستحکم بنانا ہوگا،خوداحتسابی اور انفرادی کردار سے بھی معاشرے میں جرائم اور برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طویل سرحدوں کے باوجود ملک وصوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں،اس موقع پر اسپیشل ہوم سیکرٹری ولی محمد بڑیچ اور ایس ایس پی عمر ریاض بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں