پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بلوچستان کا پی ایس او کمپنی کے ناروا سلوک کے خلاف آج تیل سپلائی بند کرنے کا اعلان

پیر 22 جنوری 2018 00:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2018ء) پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن بلوچستان نے پی ایس او کمپنی کے ناروا سلوک کے خلاف آج(پیر کو ) تیل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ٹینکرایسوسی ایشن کے صدر حاجی دائود خان کرد نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ بلوچستان میں پی ایس او کمپنی نے ہمیشہ ناروا طرز عمل کا روایہ اپنا اس لئے آل پاکستان ٹینکر ایسوسی ایشن نے پی ایس او کمپنی کے ناروا رویہ کے خلاف صوبہ بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا اور کوئی بھی ٹینکر تیل کی سپلائی نہیں کرے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں