علی دوست لانگو ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) علی دوست لانگو ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے یہ اعلان جمعرات کے روز کوئٹہ پریس کلب میں تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم سوری کی موجودگی میںکیا ،علی دوست ایڈوکیٹ نے کہاکہ الیکشن 2018کا انعقاد ہونیوالا ہے میں نے اپنے قبیلے کے بزرگوں اور دوستوں کیساتھ سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کی سیاست میں جمعود کو تھوڑنے میں پی ٹی آئی کے صدر سردار یار محمد رند کا اہم کردار ہے اور انہوں نے مختصر وقت میں پارٹی کو مضبوط کیا ہے ،2018کے الیکشن میں تحریک انصاف ایک اہم سیاسی پارٹی بن کر ابھرے گی ،میں اپنے ساتھیوں کیساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتاہوں ،پارٹی کے جنرل سیکرٹری قاسم سوری نے کہاکہ میں پارٹی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند اور پارٹی کی جانب سے علی دوست لانگو اور انکے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ انکی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی مضبوط اور پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں اہم رول ادا کریں گے ،انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو بلوچستان سمیت مرکز اور دیگر صوبوں میں پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اوراپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں