کوئٹہ ، پی بی26 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کامیابی حاصل کرے گی،میر حاجی علی مدد جتک

بدھ 12 دسمبر 2018 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مد دجتک نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی26 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کامیابی حاصل کرے گی عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت ہرایا گیا ہے کوئٹہ کے عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کاحقیقی معنوں میں د یکھ لیا جو انتخابات کے موقع پر جھوٹ کی سوا کچھ نہیں ہے اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں فیصلہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنمائوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 11 اضلاع میں خشک سالی کے الرٹ جاری ہونے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کرنا ظلم کی انتہا ہے اور بھاگ ناڑی میں لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہے سپریم کورٹ کی جانب سے سوموٹو نوٹس لینے کے باوجود بھاگ کے عوام کو پانی فراہم نہ کرنا نا اہلی کی انتہا ہے پٹ فیڈر کینال کا منصوبہ اب تک شروع نہیں ہوا مگر حکومت میں شامل محکمہ کا وزیر کا کہنا ہے کہ بھاگ کے عوام کو پانی کی فراہمی شرع کر دی گئی جو انتہائی جھوٹ پر مبنی بات ہے پیپلز پارٹی کسی کیلئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑے گی حلقہ پی بی26 کے ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی ڈٹ کر مقابلہ کرے گا ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا اب وہ ایک بار پھر ضمنی انتخابات میں پشتون بلوچ کا نعرہ لگا کر برادر اقوام کو آپس میں لڑانے کا جو منصوبہ شروع کر رکھا ہے پیپلز پارٹی اس کو ناکام بنائے گی پی بی26 پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کامیابی حاصل کرے گی عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت ہرایا گیا ہے کوئٹہ کے عوام نے تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کاحقیقی معنوں میں د یکھ لیا جو انتخابات کے موقع پر جھوٹ کی سوا کچھ نہیں ہے اس مرتبہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں