رزق حلال کی ترویج سے کرپشن سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں مدد حاصل ہو گی، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو (بلوچستان) اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن کوئٹہ کے زیر اہتمام عالمی دن برائے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار کے شرکاء میں چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، پاکستان انجینیرینگ کونسل کے نمائندگان ، بلوچستان کانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور عوام الناس نے کثیرتعداد شامل تھی۔

سمینار کا مقصد تعمیراتی پراجیکٹس میں ہونے والی بدعنوانی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ٹھیکیدار صاحبان کو اس ضمن میں پیش آنے والے مسائل کا احاطہ کرنا بھی تھا۔ مقررین میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان ، وائس چئیرمین پاکستان انجینرئنگ کونسل، مئیر و ڈپٹی مئیر کوئٹہ نے تعمیراتی پراجیکٹس میں ہونے والے نقائص ،تاخیری حربوں کا استعمال اور نتیجتاًسرکاری وسائل کے ضیائع کو موضوع بنایا۔

(جاری ہے)

مقررین کے مطابق اگر ہم لوگ تعمیراتی کاموں کو ذاتی کاموں کی طرح سر انجام دیںتو یقینا سرکاری وسائل ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مجوزہ قوانین کو درست انداز میں لاگو کرنے سے کرپشن جیسے افریت پہ قابو پایا جا سکتا ہے۔ آخر میں ڈی جی نیب بلوچستان نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی ذاتی حیثیت میں کم از کم رزق حلال کی ترویج کریں جس سے کرپشن سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں مدد حاصل ہو سکے۔ تقریب کے اختتام پر ایک علامتی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کرپشن کے خلاف ایک مربوط جدوجہد کا اعادہ کرنا تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں