ْ بی اے پی صوبے کی باصلاحیت خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،ظہور بلیدی

جمعہ 18 جنوری 2019 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انفارمیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی باصلاحیت خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیار ہے سی پیک کیلئے صوبے کے مرد کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی ٹیکنیکل اور پروفیشنل ایجوکیشن فراہم کرنے کی ضرورت ہے ثناء درانی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہے معاشرے میں اس طرح کے اقدامات ناگزیر ہے ان خیالات کاا ظہا ر انہوں نے بلوچستان وومن بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرٹیزن سنٹر کے دورے کے موقع پر کیااس موقع پر انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما و ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ثنا درانی سے ملاقات کیا اور بہترین کام پر آرٹیزن سینٹر میں خواتین کے لئے ہنر اور معاشی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کو بھی سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی انہوں نے کہا کہ ثنا درانی کے زیر قیادت آرٹیزن سنٹر کا قیام انتہائی خوش آئند اقدام ہے اس سے خواتین بہترین ٹیکنیکل و پروفیشنل ایجوکیشن فراہم ہوگی بلوچستان عوامی پارٹی نے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کریں گے اور صوبے کے باصلاحیت خواتین کو بہتر روزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صوبے میں اس طرح کے سینٹر کا قیام انتہائی خوش آئند اقدام ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے میڈیا سیل انچارج ندیم خان کاکڑ بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں