اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے کی بلوچستان سمیت ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں

20 کارروائیوں کے دوران 70 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کی 499.957 کلو گرام منشیات برآمد غیر ملکی افغان باشندے سمیت 26 ملزمان گرفتار ،6 گاڑیاں قبضے میں لے لیں

جمعرات 21 مارچ 2019 18:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے پاکستان بھر میں 20 کارروائیوں کے دوران 70 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کی 499.957 کلو گرام منشیات برآمد کر کے غیر ملکی افغان باشندے سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کر کے 6 گاڑیاں قبضے میں لے لیں تفصیلات کے مطابق اے این ایف کوئٹہ کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پربلوچستان کے علاقے پنجگور میں کاروائی کے دوران واقع شاپاتن کے غیر آباد علاقے سے ایک لاوارث ایرانی زمیاد گاڑی کو قبضے میں لیکر اس میں موجود 120 کلو گرام افیون برآمد کر کے قبضے میں لے لی منشیات کسی دوسرے گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے منتقل کی جا رہی تھی۔

دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے چمن روڈ جلوگیر موڑ کے قریب ایک ٹرک کو روک کر تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے 121.2 کلو گرام چرس اور 14.4 کلو گرام افیون برآمد کر کے سپین بولدک ، افغانستان کے رہائشی محمد عیسیٰ اور قلعہ عبداللہ کے رہائشی نجیب اللہ نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیااے این ایف کا عملہ پاک سرزمین سمیت دنیا بھر سے منشیات کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے کارروائیاں کر رہا ہے جس طرح اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 20ملک گیر کاروائیوں کے دوران70کروڑ78 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی499.957کلوگرام منشیات قبضے میں لے کر منشیات اسمگلنگ میں ملوث افغان باشندے سمیت26ملزمان کوحراست میں لے کر 6گاڑیاںبھی تحویل میں لے لیں۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ منشیات میں 345.4کلو گرام چرس،136.45کلو گرام افیون، 11.17 کلو گرام ہیروئن، 2.905 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)، 1.585 کلوگرام ایمفیٹا مائن(آئس)،9900 عدد زیناکس (نشہ آور گولیاں)اور50 عدد ایسٹیسی(نشہ آور گولیاں) شامل ہیںاے این ایف کا عملہ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں منشیات کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے کارروائیاں کر رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں