کوئٹہ، ہر سیاسی ورکر کو لیڈر بننے کیلئے کتاب کاسہارا لینا پڑتا ہے، نوراللہ وطن دوست

منگل 23 اپریل 2019 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نوراللہ وطن دوست نے کتابوں کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بہترین دوست کتاب ہے ہر سیاسی ورکر کو لیڈر بننے کیلئے کتاب کاسہارا لینا پڑتا ہے کتاب ہی وسیع سوچ فراہم کرتا ہے ان قوموں نے ترقی کی ہے جس نے علم قلم اور کتاب کا راستہ اپنا یا ہے بندوق سے قلم طاقتور ہے اس وقت امریکہ میں تیزی سے کتب چھپ رہے ہیں علم کے میدان میں پاکستان کو کتاب کلچر کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے ایک نیشنل بک فائونڈیشن اور پشتو،بلوچی اکیڈمی کے علاوہ ہمارے نوجوانوں کیلئے پبلک لائبریریوں کا قیام بہت لازمی ہے شہید وطن نواب اکبر بگٹی وسیع مطالعے اور کتاب سے دوستی کرنے کی وجہ سے مضبوط دلیل کے خاوند تھے اور ہر مجلس پر اپنی سٹڈی کی وجہ سے حاوی ہوتے تھے جمہوری وطن پارٹی کے بنیادعلمی بنیادوں پر 1990میں رکھی گئی اور وطن اخبار جے ڈبلیو پی کی طرف سے چھپتا تھا مگر حالات نے ہمیں کتاب سے دور رکھا اب بلوچستان میں کتاب دوستی کی ضرورت ہے کتاب کلچرر کوفروغ دینے کیلئے ہر سیاسی پارٹی کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں