چاکر یونیورسٹی کا افتتاح میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا ہے ،سردار یار محمد رند

تحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور میں نصیرآباد یونیورسٹی بنایگی، چاکر رند یونیورسٹی کو متنازعہ نہ بنایا جائے بلکہ اس کی تعمیر وترقی میںیہاں کے عوام بھی کردار ادا کریں،وزیراعظم کے معاون خصوصی

جمعرات 25 اپریل 2019 18:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ چاکر یونیورسٹی کا افتتاح میرا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا ہے تعلیم میرا خواب رہا ہے کیوں کہ میں خود اس سے محروم رہاہوںماضی میں صرف ایک دستخط کے لیے چاکر یونیورسٹی نے پانچ سال کا سفر کیا جوافسوسناک عمل ہے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو سبی میں میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے یونیورسٹی کا افتتاح کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی ، کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل ، وائس چانسلر سبی یونیورسٹی نواز مینگل ،سابق صوبائی وزیر ملک خرم شہزاد سمیت دیگر بھی موجود تھے، سردار یار محمد رند نے کہا کہ صوبے میں گھوسٹ اسکول بنانے کی ضرورت نہیں ہے پانچ گھوسٹ اسکول کی بجائے ایک اسکول بہتر بنایاجائے جہاں پر اساتذہ موجو ہوںتحریک انصاف کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور میں نصیرآباد یونیورسٹی بناے گی اگر اللہ نے موقع فراہم کیا توانشاء اللہ ہر ڈویژن میں یونیورسٹی قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال صوبے کے عوام تک پینے کا صاف پانی یا دیگر سہولیات نہ پہنچائیں مگر تعلیم ضرور پہنچائیںیونیورسٹی کی نئی عمارت کو سبی کے موسمی اثرات کے مطابق تعمیر کیاجائے سرداریار محمد رندنے کہا کہ قوم تعلیم ہی کے زریعے موجودہ چیلنجز سے نبردآزماء ہوسکتی ہے چاکر رند یونیورسٹی کو متنازعہ نہ بنایا جائے بلکہ اس کی تعمیر وترقی میںیہاں کے عوام بھی کردار ادا کریں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں