ملک کے 22 کروڑ عوام کشمیر کاسوداکرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

جمعہ 23 اگست 2019 23:50

۹کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کشمیر کاسوداکرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے بلوچستان کے عوام کی خدمت کیلئے وفاق اور صوبائی حکمران مخلص نہیں جماعت اسلامی کا 15ستمبر عوامی مارچ بلوچستان کے سلگتے مسائل اجاگر کرنے کیساتھ حل کی راہ بھی متعین کرے گی کرپٹ مافیا کو بے نقاب اور ان سے قومی دولت برآمد کرنے کی ضرورت ہے امرائے اضلاع 15ستمبر عوامی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں عوامی مارچ میں مرکزی امیرسنیٹر سراج الحق آئندہ لائحہ عمل کااعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ مظلوم بلوچستان کے عوام کو حقوق دینے ،بلوچستان کے دیرینہ سلگتے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے جماعت اسلامی کئی دہائیوں سے جدوجہد کر رہی ہے لاپتہ افرادکی بازیابی،ٹارگٹ کلنگ کے خاتمہ، سی پیک میں بلوچستان کو جائزحق دینے ، معدنیات صوبے کے عوام پر خرچ کرنے ،نوجوانوں کو روزگار وتعلیم کے مواقع دینے ، کرپشن کے خاتمے سمیت ہر طبقہ فکر کے مسائل پر جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ وعوامی فورم پر بھر پور جدوجہد کی پوری قوم اس کے گواہ ہیں ہم آئندہ بھی بلوچستان کے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کریں گے۔

(جاری ہے)

قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔بلوچستان کے وسائل میں سے اگر آدھ بھی بلوچستان پر خرچ کردیا گیا تو بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے عوام کو روزگار ملے گاتعلیم وصحت کی سہولیات عام ہوگی مگر صوبے کے وسائل پر چند خاندان قابض ہیں جس کی وجہ سے وہ ان وسائل سے کسی اور کو فائدہ نہیں دینا چاہتے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کاکوئی ولی وارث نہیں عوام جس کو ووٹ دیتے ہیں وہ منتخب ہونے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں منتخب نمائندے صوبے کے عوام کے وسائل اپنی ذات ،خاندان پر خرچ کررہے ہیں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکر روزگارکی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔

کوئٹہ کے علاوہ کہیں کوئی بڑامعیاری ہسپتال نہیں ۔عدل وانصاف ناپید بدامنی عروج پر ہیں بس حکمران صرف وعدوں واعلانات تک محدودہیں جو لمحہ فکریہ ہے جماعت اسلامی حکمرانوں کوخواب غفلت سے بیدار ،ان سے عوام کی دولت ضائع وخوردبردکرنے کا حساب لیگی ۔عوام 15ستمبر عوامی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے تاکہ جماعت اسلامی کامیاب ہوکرصوبے کے وسائل عوام پر خرچ کریں لوٹ مار کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی قومی دولت لٹیروں سے برآمد کرکے عوام کی حالت بدلنے پر خرچ کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں