اسلامی سیاست کی ترویج اور فروغ کیلئے جمعیت علما اسلام کوئٹہ کے زیراہتمام جلسے سنگ میل ثابت ہوں گے،رہنما جے یو آئی

پیر 23 ستمبر 2019 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) اسلامی سیاست کی ترویج اور فروغ کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جلسے سنگ میل ثابت ہوں گے سیاست اسلامیہ میں عوامی خدمت کو اہمیت حاصل ہے کارکنان سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مفتی روزی خان جان سنئیر نائب امیر مولانا خورشید جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب ایوبی مفتی عبدالسلام رئیسانی میر سرفراز شاہوانی حافظ مجیب الرحمان ملاخیل میر فاروق لانگو ظفراللہ کاکڑ حاجی قاسم خان خلجی چوہدری محمد عاطف مولوی محمد طاہر توحیدی مولوی جمال الدین حقانی حافظ سردار محمد نورزئی حافظ دوست محمد اور دیگر مختلف کوتوال کلی عمر مومن یونٹ خروٹ آباد البدر یونٹ پی ایم ڈی سی یونٹ مریانی آباد یونٹ الجھاد یونٹ الفجر یونٹ ملاخیل آباد یونٹ ٹیچرز کالونی یونٹ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام سے ہماری وابستگی علی وجہہ البصیرت ہے اور اس وابستگی پر ہمارا فخر ہے اگر ہم اس مقدس جماعت میں ذاتی اغراض و مقاصد کیلئے کام کرتے ہیں تو اس پر سوچنے کی ضرورت ہے کیونکہ اللہ تعالی کی رضا اورقرب کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی اس جماعت کی حقانیت ہمارے اکابر کے اقوال اور افعال سے ثابت ہے انہوں کہا کہ بڑی ولایت رکھنے کے باوجود مولانا عبدالکریم بیر شریف رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا اگر مجھ سے قیامت کے دن پوچھ لیا جائے کہ تیرے نامہ اعمال میں کیا ہے تو میں جمعیت علما اسلام کا رکنیت فارم دکھاں گا کہ میں یہ لایا ہوں دراصل رکنیت فارم پر درج اغراض و مقاصد کی جانب اشارہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول تک پہنچنے کیلئے علما اور صلحا کی مجالس کو آباد کرنی ہوگی اور اپنے وقت کو قیمتی بنانے کیلئے نورانی مجالس ومحافل میں شریک ہو لیا کریں یہ جماعت صرف ہماری ذات تک محدود نہیں ان کی کڑیاں گن گن کر یہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتی ہیں علما انبیا کے وارث ہیں ہم جمعیت علما اسلام کو اپنے لیئے نعمت سمجھتے ہیں کیونکہ اس کا نصب العین اللہ تعالی کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ ہے اس حوالے سے پرامن جدوجہد ہمارا طرہ امتیاز ہونا چاہیئے اس حوالے سے مفکر اسلام مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہم محنت اور جدوجہد کے مکلف نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے جیساکہ بعض انبیا کے امتی تعداد میں کم تھے اس کا مطلب یہ نہیں کہ نعوذ بااللہ کہ انبیا نے محنت نہیں کی انہوں نے کہا کہ آج باطل قوتیں پاکستان میں جمعیت علما اسلام کو ختم کرنے کی درپے ہیں وہ سمجھتی ہیں کہ اگر جمعیت علما اسلام رہی تو مدراس مساجد اور خانقاہیں محفوظ رہیں گے آزادی مارچ ختم نبوت اور پاکستان کی اسلامی تشخص اور بقا کی جنگ لڑ رہی ہے صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی کوئٹہ میں چار مقامات پر جلسے منعقد ہوں گے جسمیں سریاب کچلاک سٹیلائٹ ٹاون شیخ ماندہ کے علاقے شامل ہیں اراکین اپنے فرائض منصبی کا احساس کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں تیز کردیں دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام چار مقامات پر ہونے والے جلسوں کی تشہیری مہم کے سلسلے میں دیدہ زیب اشتہارات کی منظوری دیدی گئی ہے جو بہت جلد چھپ کر یونٹوں میں تقسیم ہوں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں