جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکزومحور بن گئی ہے ، ہدایت الرحمن بلوچ

پیر 9 دسمبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکزومحور بن گئی ہے ۔عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں انشاء اللہ عوام خواہشات وامیدوں کے مطابق بلوچستان کے عوام کو پریشانیوں ومسائل ،بدامنی اور بدعنوانی کے ناکام سسٹم سے نکال کرمثالی اسلامی نظام دیں گے۔

بلوچستان میں موجودہ حکومت میں بھی کوئی میگاپراجیکٹ نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دیتاہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وصوبائی حکومت بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں ان خیالات کااظہارانہوں نے خضدار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی نائب امیر حافظ محمد اسماعیل مینگل ، ،مفتی جاویدمینگل ،مولانا محمد اسلم گزگی ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تقسیم ،نفرت ،تعصب سے محفوظ ہیں ہر سطح پر تربیت کا مستحکم سسٹم موجودہیں باقاعدہ انتخابات کی وجہ سے جماعت اسلامی خاندانی موروثی قبضہ سے بچی ہوئی ہیں جماعت اسلامی عوام کو اسلامی پاکستان وپرامن وخوشحال بلوچستان کیلئے تیار کر رہی ہیں ہم اس ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیزپر حل ہوجائیں ہمارے ذمہ داران وارکان جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے رابطہ کر رہے ہیں جب تک جماعت اسلامی کی حقیقی دعوت عوام تک نہیں پہنچے گی اس وقت تک عوام جماعت اسلامی میں شمولیت اختیارنہیں کریں گے جماعت اسلامی جیسی حقیقی خیر خواہ ،دین دار دیانت دار ،نیک نام ،محب دین ووطن پارٹی کی موجودگی میں عوام کیلئے سیاسی خلاء کا ہونا لمحہ فکریہ ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگی اور ظلم وجبر لاقانونیت اورکرپشن کا دور دورہ ختم ہوگاجماعت اسلامی کی سیاسی دینی عوامی خدمات سے عام عوام کو باخبر کرنے کی ضرورت ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں