بلاول بھٹو کے دورہ کوئٹہ سے صوبے میں پارٹی مزید فعال ہوگی، میر چنگیز خان جمالی

آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کی امید ہیں، سابق وفاقی وزیر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ آمد اور ورکرز کنونشن میں شرکت کاخیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کاحامل ہی ن کے دورہ کوئٹہ سے پارٹی صوبے میں مزید فعال ہوگی اور جیالوں میں نیا جوش ولولہ پیدا ہوگا ملک بھرکی طرح صوبہ بلوچستان کے عوام اور پارٹی ورکرز بلاول بھٹو سے بہت محبت کرتے ہیں وہ عوام کی امید ہیں۔

(جاری ہے)

میرچنگیز خان جمالی نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ اصولی سیاست کو ترجیح ہے اورپارٹی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا حوصلے اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے آج بھی ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے پیپلزپارٹی مقبول ترین جمہوری پارٹی ہے عوام پیپلزپارٹی کے ادوار اقتدار کو اچھے لفظوں سے یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آج ہر شعبے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اس کے دن گنے جاچکے ہیں پیپلزپارٹی برسر اقتدار آکر عوام کو در پیش مسائل سے نجات دلائے گی انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن کے مثبت نتائج مرتب ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں