ًشہید عبدالباسط لہڑی اور شہید خدا ے دوست لہڑی کا قتل عام ناقابل برداشت عمل ہے، سردار ذادہ جاوید لہڑی

پیر 30 مارچ 2020 23:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ممتاز قبائلی رہنما سردار ذادہ جاوید لہڑی نے کہا کہ شہید عبدالباسط لہڑی اور شہید خدا ے دوست لہڑی کے قتل عام ناقابل برداشت عمل ہے چوروں نے دونوں بھائیوں کو جس بے دردی سے شہید کیا گیا چور کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہے اور نہ اسلامی معاشرے میں چوروں کے کوئی مذہب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں سموار کے روز کلی شمشوزئی میں شہدا کے الواحقین سے تعزیت کی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار ذادہ جاوید لہڑی نے کہا کہ شہید عبدالباسط لہڑی شہید خدائے دوست لہڑی پنجگور ٹرمینل بس اڈہ کے قریب رات 2 بجے ڈاکو کے مقابلے میں دونوں بھائی بغیر اسلحہ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے شہید ہو گئے شہید عبدالباسط لہڑی اور شہید خدائے دوست لہڑی یہ دونوں بھائی المقبول ٹرنسپوٹ میں منیجر تھے انہوں نے کہا کہ پنجگور ضلعی انتظامیہ شہید عبدالباسط لہڑی شہید اور خدا ے دوست لہڑی کے قاتلوں کی گرفتاری اور سر عام سزا دینے کے لیے فوری طور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ صوبے میں بالخصوص پنجگور میں چوروں کو مقامی انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے پنجگور میں سرعام گھومتے پھرتے ہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عوام کی جان و مال کے تحفظ ضلعی انتظامیہ کا ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ شہید عبدالباسط لہڑی اور شہید خدائے دوست لہڑی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پنجگور میں آمن و امان کے مخدوش صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلوچستان شہید عبدالباسط لہڑی اور شہید خدائے دوست لہڑی کے قاتلوں گرفتار کر کے واقعہ کے تمام محرکات کو سامنے لاے جاے معصوم لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہے سیکورٹی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں کو بروئے کار لائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں