بلوچ قوم کو منظم سیاسی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا،نیشنل پارٹی

شاہینہ شاہین کے قاتل کی گرفتاری عمل میں نہ آنا سوالیہ نشان ہے، پارٹی متاثرہ خاندان کے ساتھ اور ان کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے،بیان

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترقی پسند اور باشعور بلوچ سماج کو مسخ کرنے کی سازش کا ادارک رکھتے ہوئے بلوچ قوم کو منظم سیاسی جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا شائینہ شاہین کا قتل سماج کو آپسی انتشار کی طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی ہے بلوچستان میں خون کی ہولی میں اب خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے شائینہ شاہین کے قاتل کو تاحال گرفتار نہ کرنا حکومت کی پشت پناہی کو ظاہر کررہی ہے جو قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی شاہینہ شاہین کمیٹی کی طرف سے کوئٹہ میں بھوک ہڑتال اور احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے اور کارکنوں کو احتجاج میں شریک ہونے کی تاکید کرتی ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طور ناکام ہوچکی ہے جام سرکار کی کارکردگی صرف اور صرف میڈیا تک محدود ہے اور حکومت کی نااہلی و ناقص کارکردگی کاخمیازہ عام عوام بھگت رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ ناانصافی و ظلم کا جواب دہ حکومت ہوتا ہے اور حکومت ہی متاثرہ شہری کو قانون کی مدد سے انصاف فراہم کرتا ہے لیکن بلوچستان حکومت ہر معاملے میں خاموشی اختیار کرتی ہے اور خاموشی کا مقصد صاف ہے کہ ملزمان کی حمایت کرنا ہے بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کے قتل سے قبل بھی کیچ میں خواتین کو قتل کیا گیا ہے لیکن حکومت صرف زبانی جمع خرچ کو بروئے کار لاتا ہے بیان میں کہا گیا کہ شاہینہ شاہین کے قاتل کہ گرفتاری عمل میں نہ آنا سوالیہ نشان ہے جو براہ راست حکومت کیلیے ہے نیشنل پارٹی شاہینہ شاہین کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں