عوامی نیشنل پارٹی کا کوئٹہ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں صوبہ بھر کے عوام کو مبارکباد

منگل 27 اکتوبر 2020 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں عظیم الشان اجتماع منعقد کرنے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں صوبہ بھر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے جلسہ عام سے سلیکٹیڈ حکمران ہواس باختہ ہوکر رہ گئے ملک کے تمام قوم دوست جمہوری قومی مذہبی قیادت کا ایک ساتھ جمع ہونا حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی جمہور کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی جانب اچھی پیش رفت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں عوام کی رائے کو اولیت واہمیت دی جائیگی محسن داوڑ کو جلسہ عام میں شرکت سے روکنا صوبے کی روایات کے بر خلاف عمل اور غیر شائستگی کا مظہر تھا باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا کہ 25 اکتوبر کوکوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام تمام تررکاوٹوں کے باوجود کامیاب رہااجتماع میں عوام کی جم غفیر یہ بات ثابت کرتی ہے کہ عوام الناس موجودہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور ان کے نااہل ٹولے کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ اچکے اور حکمران ان دعووں میں مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں جو دعوے اور وعدے وہ عوام الناس کیساتھ انتخابات سے پہلے کیا کرتے تھے مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کو نان شبینہ کا محتاج بنا کر رکھ دیا بیان میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم اس وقت ملک کی 22 کروڑ عوام کی آواز ہے جو نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران سے جان خلاصی چاہتی ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ان کے کارکنان آئندہ بھی اسی یکجہتی اتفاق واتحا سیاسی جمہوری عمل کا مظاہرہ خوش اسلوبی سر انجام دیں گی اور یہ تحریک اس وقت جاری رہیگی جب تک ان مسلط کردہ ناہل عوام دشمن وزیر اعظم اور ان کے نااہل ٹولے سے عوام کو نجات نہیں ملتی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں