بلوچستان اسمبلی کے باہر کمیونٹی ٹیچرز کا مستقلی کے لئے احتجاجی مظاہرہ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا

جمعہ 27 نومبر 2020 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بلوچستان اسمبلی کے باہر کمیونٹی ٹیچرز کا مستقلی کے لئے احتجاجی مظاہرہ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرلیا جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کمیونٹی ٹیچرز اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیامظاہرے میں شریک مرد وخواتین اساتذہ نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے او رمطالبات درج تھے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے اس دوران پولیس نے انہیں احتجاج سے روکتے ہوئے گرفتار کیا اور مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں