کوئٹہ، قوم پرست نے پشتونستان کے نام سے عوام کو دھوکہ دیاتھا ،مولناقاری مہراللہ

بدھ 2 دسمبر 2020 23:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولناقاری مہراللہ نے کہا کہ قوم پرست نے پشتونستان کے نام سے عوام کو دھوکہ دیاتھا پس پردہ ہمیشہ بیرونی قوتوں کی آشیرباد کے لیے ترس رہے ہیں ڈیورنڈ لائن پر ان کے ضمیر فروشی کامنظر دنیا نے دیکھ لیا اور فاٹا میں انگریز کے فرسودہ نظام ایف سی آر کے خاتمے پر سب سے پہلے ان قوم پرستوں اور نام نہاد مذہب پرستوں نے اپنے مفادات کے لیے فاٹا انضمام کی مخالفت کی اور نوازشریف کی دور اقتدار میں سی پیک پر سودابازیاں کئے آج پاک افغان بارڈر کی بندش اورپاسپورٹ وستاویزات کو لازم کرنے سے عوام کی زندگیوں کو دا پر لگانے سے جینے کاحق چھین رہا ہے لیکن قوم پرست نے نہ صرف خاموشی بلکہ قوم کی یکجہتی اور وحدت کی توڑنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطرقوم پرستوں کے ڈیورنڈ لائن کی تسلیم ہونے کی سوداگری اور ٹھیکہ داری کی نتائج آج پوری قوم بھگت رہے ییں پاکستان اور افغانستان کے پشتونوں کو ڈیورنڈ لائن کے ذریعے ایک دوسرے سے الگ کئیے ضمیر فروشوں کی نعروں سے قوم دھوکہ نہیں ہوگے قومی اہداف اور صوبے کی خودمختاری پر دس سیٹوں سے دستبردار ہوئے ڈیورنڈ لائن کا ٹھیکہ لیا اوع شہدا وکلاکے لہو پر رقص قوم نے دیکھ لیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں