حکومت کی بساط لپیٹنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،نورمحمد خان دمڑ

حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کسی صورت میں بھی کامیاب نہیں ہو نگی، صوبائی وزیر حاجی

جمعہ 15 جنوری 2021 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2021ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ جمہوری حکومت کی بساط لپیٹنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سیاسی شعبدہ باز اپنی سیاسی موت خود ہی مر جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاکستان کے اندر ایک جمہوری حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے جو سازشیں کی جارہی ہیں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کو گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،31 جنوری بھی گزر جائیگی لیکن حکومت برقرار رہی گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، حکومت گرانا بچوں کا کھیل نہیں،بد عنوانی، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور قومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث سیاسی ٹولہ تیزی سے تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ عناصر کا پاکستان کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں کیونکہ پاکستان کی سیاست کا مزاج بدل چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت گرانے کے لیے شوق سے تحریک چلائیں لیکن سب جانتے ہیں کہ کھوٹے سکوں اور ٹانگے کی سواریوں سے یہ تحریک کیسے چلے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوام نے نام نہاد مذہبی اور قوم پرستوں جماعتوں کو پہلے مسترد کرچکے ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی پسماندگی اور تمام شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کو بلوچستان کی ترقی راس نہیں آرہی اور سی پیک سمیت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف پی ڈی ایم نے بلوچستان میں احتجاج کا ڈھونگ رچایا جارہا،بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری پسند ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں وفاق کے ساتھ مضبوط تعلقات کی بنائ پر بلوچستان کی ترقی کے لئے میگاپروجیکٹ پر کام کررہی ہیں جن کی تکمیل سے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی بلا رنگ و نسل صوبے کی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیا ب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال کی قیادت میں پہلی مرتبہ صوبے میں اجتماعی ریکارڈ ترقیات کام ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں جو زمین پر نظرآرہے ہیں اورعوام ان ترقیاتی کاموں سے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی اے پی نے عام انتخابات کے دوران عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں ہر صورت پورا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصرعرصے میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے اور پارٹی آئندہ انتخابات میں بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں