بلوچستان عوامی پارٹی نے سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کی تھی ،،سینیٹرمنظوراحمد خان کاکڑ

سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے 80ساتھیوں نے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے 25سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں

پیر 18 جنوری 2021 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹرمنظوراحمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کی تھی ،سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے 80ساتھیوں نے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے 25سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو، فنانس سیکرٹری روز اے جان ،عتیق الرحمن کاکڑ، شاہ زمان غلزئی ، ساجد جسکانی ،سابق رکن قومی اسمبلی خلیل جارج ،وحیدالرحمن کاکڑ،ساحر اعوان ،محب ترین اوردیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

منظوراحمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اورانشاء اللہ بی اے پی اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند80پارٹی رہنماوں نے مرکزی سیکرٹریٹ سے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے ابتک 25واپس جمع کروائے جاچکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم کے بیانے کو مسترد کردیا ہے اور عوام موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اورانشاء اللہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں