کوئٹہ ، چوکیداروں کے ساتھ کچلاک پولیس کا ناروا رویہ ناقابل برداشت ہے،رہنما جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان

بدھ 20 جنوری 2021 23:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) جمعیت علما ء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا کہ چوکیداروں کے ساتھ کچلاک پولیس کا ناروا رویہ ناقابل برداشت ہے پولیس چوکیداروں اور شریف شہریوں کو انتہائی ازیت پہنچا رہے ہیں گاڑیوں میں ڈال کر دور لے جاکر پیدل چھوڑدیتے ہیں انہیں مک مکا کرنے پر مجبور کررہے ہیں پولیس نے پورے کچلاک میں بد عنوانی اور رشوت ستانی کا ماحول پیدا کر رکھا ہے وزیر داخلہ اور سی سی پی او چوکیداروں کرنے کا ہراساں اور تنگ کرنے کانوٹس لیا جائے پولیس جان بوجھ کر عوام کو انتظامیہ کی خلاف اکسایا جارہا ہے پولیس کے ناروا رویہ کسی صورت میں قبول نہیں جمعیت علما اسلام نظریاتی چوکیداروں اور مقامی شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ چوکیدار اور مقامی شہریوں کوتنگ کرنا غلط اقدام ہے عوام کو پولیس کے خلاف احتجاج پر مجبور نہ کرے اور ہراساں کرنے کاسلسہ بند کیا جائی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں