بھارت کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے ،بابر یوسفزئی

بھارت خالصتان کی آزادی کا اعلان کرے ،رہنما ء تحریک انصاف بلوچستان

بدھ 27 جنوری 2021 19:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت کا اصلی چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے بھارت خالصتان کی آزادی کا اعلان کریں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک اور برتاؤ کیا جارہا ہے اقوام متحدہ اس کا سختی سے نوٹس لے پہلے مسلمانوں اور اب سکھوں کے ساتھ بھارت میں امتیازی سلوک کیا جارہا ہے پوری دنیا نے دیکھا کہ کل کس طرح بھارتی کسانوں پر بھارت نے آنسو گیس کی شیلنگ ، فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا نام نہاد جمہوری چمپئن بھارت بتائیں کہ کہ اس طرح کس جمہوری ملک میں ہوتا ہے بھارت ایک سیکولر ریاست بن چکا ہے اور بھارت میں رہنے والی تمام اقوام آزادی کی خوآہش مند ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے تو استعمال کئے اور کشمیریوں پر بنیادی سہولیات زندگی کو بند کیا گیا ، بزرگ ، خواتین اور بچوں کو علاج و معالجے سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ، کشمیر میں ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی لیکن بہادر کشمیری عوام نے اپنی آزادی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا بلکہ بھارت کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے ، لیکن اب بھارت کے ظلم سے اس کی اپنی آباد اقلیت قومیں تنگ آچکی ھیں ایسا لگتا ہے کہ بھارت طاقت کے نشے میں سب کے حقوق کی آواز دبانا چاہتا ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آ چکا ھے کہ بھارت جبری قبضے کے بجائے بھارت میں اقلیت ریاستوں کو آزادی دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں