کوئٹہ ، لاک ڈائون کی مدمیں تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،محمد لقمان کاکڑ

اتوار 9 مئی 2021 23:00

wکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2021ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی مدمیں تاجروں کا معاشی قتل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے ہم بے روزگاری کے بد ترین شکار ہے جب سے ملک وجود میں آیا ہے حکومت نے بلوچستان کی معیشت کو بالا کرنے اور عوام کو روزگار فراہم کرنے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی ہے زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے مگر اس شعبے کو مسلسل نظرانداز کیا گیا ہے اور محکمہ زراعت بد ترین کرپشن کا نشانہ بنایا گیا 1970 کی دہائی میں ہمارے اکابرین نے جب بلوچستان میں صنعتیں لگائی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انہیں بھی ایک سازش کے تحت ایک ایک کر کے ختم کیا گیا یہاں کے لوگوں کا گزر بسر ہمسایہ ممالک سے لگنے والے بارڈز سے اور شہر میں تجارت سے منسلک ہے حکومت کو چا ہئے کہ عوام کا معاشی قتل کرنے کی بجائے ان کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشہ روز انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، تاجر رہنماء حیات اللہ کاکڑسے کیا انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے اور ان کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ تاجر کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی تجارت جاری رکھیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں