حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر ملک سے غربت نہیں غریب مٹائو مہم بھر پور انداز میں چلا رہی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

معاشی بدحالی،مہنگائی، بے روزگاری ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہیں حکومت ملک سنوارنے نہیں بلکہ ملک کے خاتمے کے ایجنڈے پر ہے ،سابق سپیکر

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر ملک سے غربت نہیں غریب مٹائو مہم بھر پور انداز میں چلا رہی ہے معاشی بدحالی،مہنگائی، بے روزگاری ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہیں حکومت ملک سنوارنے نہیں بلکہ ملک کے خاتمے کے ایجنڈے پر ہے موجودہ حکومت کے خاتمے میں ہی ملک و قوم کی بہتری ہے ، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کاطوفا ن امڈ آیا ہے مہنگائی، بے روزگاری جن بے قابو ہوچکے ہیں یوٹیلٹی اسٹور سے لیکر مارکیٹ تک ہر جگہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے دو وقت کی روٹی عوام کی دسترس سے نکل چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے غریب مٹائو مہم کامیابی سے چلارہی ہے ملک میں مہنگائی کی صورتحال ناقابل برداشت ہے صاحب استاعت لوگ بھی اب پریشان نظر آرہے ہیں پیٹرول، ڈیزل، بجلی سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب عوام پہلے سے پریشان اور مالی حالات سے تنگ ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے سے وہ مزید اذیت میں مبتلا ہونگے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک و قوم پر رحم کھائے اگر وہ اقتدار اور ملک کو سنبھال نہیں سکتے تو فور ی طور پر مستعفی ہو جائیں اور نئے انتخابات کروا ئے جائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر پانچ سالہ مدت پوری کی تو شاید میاں نواز شریف کی قیادت میں بننے والی حکومت بھی مسائل حل نہ کر پائیگی عوام ابھی سے فیصلہ کریں کہ انہوں نے تبدیلی سرکار کو ووٹ دیکر کس قدر نقصان اٹھایا اور انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے والی جماعت صرف مسلم لیگ(ن) ہی ہے عوام آئندہ اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کرکریں انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں خطرناک حدتک اضافے سے ملک خانہ جنگی، بد امنی، جرائم میں اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے لوگ بھوک و افلاس کے مارے جرائم کا شکار ہونگے حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں