کوئٹہ ،بی این پی کوتنظیمی طورپرمنظم اورفعال ومتحرک بنانے کی صورت میں ہی قومی حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجاسکتاہے ، سرداراخترجان مینگل

پیر 18 اکتوبر 2021 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2021ء) بی این پی کوتنظیمی طورپرمنظم اورفعال ومتحرک بنانے کی صورت میں ہی قومی حقوق کاتحفظ یقینی بنایاجاسکتاہے بلوچ قوم اور بلوچستان کو سیاسی ،معاشی اور معاشرتی بحران سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں کی عوام سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں متحدہوکر شعوری وفکری جدوجہد کی طرف راغب ہوکر استحصالی وناانصافی پر مبنی پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر قومی ،شعوری جدوجہد کو تقویت دے ۔

ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزرغلام نبی مری ،مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی ،محمدلقمان کاکڑ،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی ،ماما نصیرمینگل ،اسماعیل کرد،ستار شکاری ،نسیم جاوید ہزارہ ،رضا جان شاہی زئی ،شاہ خالد مینگل ،سلیم چند،ڈاکٹرعباس لاشاری ،سلیم ریکی ،حاجی محمداسماعیل لانگو،پروفیسر فاروق رئیسانی،ملک محمد حسن مینگل ،طارق بابئی ،میر شیر احمد بنگلزئی ،ملک عبدالکریم مینگل ،عزیز الرحمن سارنگزئی ،محمدنور خان کیازئی ،نیاز محمدحسنی،نعمت مظہر ہزارہ،حاجی محمدعالم مینگل ،راشد علی کیازئی ،ماما عبدالودود مینگل ،حاجی عبدالکریم لانگو،کیپٹن عبدالرئوف کیازئی، ابدالی کاکڑ اور کامریڈ عبدالحمید لانگو نے بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جاری تنظیم سازی مہم کے سلسلے میں کلی کاسیان بلیلی ،کلی عبدالصمد کاکڑہنہ اوڑک، بستی شانتی نگر اخترمحمدروڈ،ممتاز ٹائون کلی جیو ،خلق آلہ آباد کیازئی مغربی بائی پاس،سارنگ زئی اسٹریٹ مشرقی بائی ،مینگل کالونی مشرقی بائی پاس، پروفیسر محمدخان رئیسانی مرحوم اسٹریٹ بروری روڈ، سید محمدشاہ ٹائون قمبرانی روڈ،کلی کمالوسریاب روڈ، مینگل آباد سبی روڈ، امین آباد بروری روڈ، کلی عالمو ،کلی جمعہ خان جناح ٹائون اور بینک کالونی قمبرانی روڈ میں منعقدہ نئے یونٹوں کے قیام کے سلسلے میں کارنرمیٹنگز ،عوامی اجتماعات ،یونٹ باڈیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے باشعور قوم وطن دوست ترقی پسند ،روشن خیال عوام اور سیاسی کارکنان وقت اور حالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے بی این پی جوکہ یہاں کے تمام اقوام ،مکاتب فکراور کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کی نجات دہندہ جماعت ہے اس کوہر دل عزیز اورفعال ومتحرک بنانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرے ،بی این پی کی فعال ومضبوط تنظیمی ڈھانچے کی شکل ہی میں ہم استحصالی اور غیر جمہوری ونادہندہ قوتوں کے ان عزائم وتوسیع پسندانہ پالیسیوں کوناکام بناسکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی عشروں سے بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ساتھ رواکھے ۔

بی این پی فکر وخیال اور سیاست وبیانیہ کابنیادی مقصد صوبے میں رہنے والے تمام اقوام کے حقوق ،یہاں کے ساحل وسائل پر کی مساوی بنیادی پر تقسیم پریقین رکھتے ہیں آج کوئٹہ کی عوام جن گھمبیر مسائل اور زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں اس کا بنیادی مقصد یہاں کی انتظامیہ کی ناکام ،غلط حکمت عملی اور مینجمنٹ ،کرپشن ،حقوق غضب کرنے ،عوام کی تائید وحمایت سے محروم لوگوں کو اقتدارسونپا گیاہے جنہیں صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہے اور انہوں نے کرپشن کابازار گرم کررکھاہے انہوں نے ہوشاپ میں ہونے والے نہتے معصوم بچوں کی بہیمانہ قتل کی بھی سخت الفاظ میں مذمت اور آج بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کے قریب احتجاج پردھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی کوئٹہ شہر میں ایک بارپھر خوف وہراس ،قتل وغارت گیری کے ماحول کو برقراررکھنے کیلئے یہاں کی عوام کی جانب سے حکمرانوں کے خلاف آوازکمزور اور توجہ ہٹاناچاہتے ہیں ۔

آخر میں نئے یونٹوں کے عہدیداروں کے قیام کیلئے الیکشن کمیٹیوں کے ذریعے جمہوری اور سیاسی انداز میں الیکشن کروائے گئے نئے منتخب ہونے والے یونٹوں کے عہدیداروں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کرتے ہیں کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپورکرداراداکرینگے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں