بلو چستان میں ہفتے میں تیسری مر تبہ کو رونا وائرس کا کو ئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بلو چستان میں ہفتے میں تیسری مر تبہ کو رونا وائرس کا کو ئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5اضلاع سے کو روناوائرس کی983ٹیسٹ کئے گئے جن میںسے کسی بھی شخص میں کو روناوائرس کی تشخیص نہیں ہو ئی جبکہ 7افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی13افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32090ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد33ہے جن میں سی3ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سی3افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع0فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سی360اموات ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں