ح*پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی سیالکوٹ میں المناک واقعہ کی شدید مذمت

اتوار 5 دسمبر 2021 21:50

&کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کی وحشیانہ موت کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنونیت ، وحشت و بربریت تعصب پر مبنی اور اعلیٰ انسانی و اسلامی اقدار کے منافی اور مذہبی روایات کے برعکس اقدام قرار دیا ہے ۔ بیان میںکہا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر ایسے غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدام رویہ اور طرز عمل ناقابل برداشت اور قابل گرفت ہے اور ایسے جنونیت ،وحشت پر مبنی روئے اور طرز عمل کا ہر سطح پر تدارک لازمی ہے جو بدترین تعصب ، مذہبی جنونیت اور وحشت کی بنیاد پر قانون ہاتھ میں لے کر انسانیت اور اسلام کے اعلیٰ اقدار اور اصولوں کی تذلیل کے مرتکب ہو کر ملک کے قانون سے بالاتر ہو کر معصوم انسان کی جان کے قتل کے ناقابل معافی جرم کا اقدام کرے ۔

(جاری ہے)

بیان میں سری لنکن باشندے کے المناک قتل میں ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے اور ایسے جنونیت پر مبنی رویے اور طرز عمل کے روک تھام کے لئے مستقل بنیادوںپر اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایسے منفی رجحانات اور مذہبی جنونیت پر مبنی رویہ اور طرز عمل ملک کے تمام اقوام اور عوام کے معاشرتی زندگی کو تہہ و بالا کرکے رکھ دے گی اور بین الاقوامی طور پر ملک کے وقار اور حیثیت کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ بدنامی کا باعث ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں