تمام اضلاع کے عہدیداران 10 دسمبر کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں ،روزی خان کاکڑ

منگل 7 دسمبر 2021 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے پی پی پی بلوچستان کے تمام ڈویژنل، ضلعی صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز کو ہدایات جاری کی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شدید مہنگائی، بے روزگاری و لاقانونیت کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک کے سلسلے میں تمام اضلاع کے عہدیداران 10 دسمبر بروز جمعہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں اور حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں