قائد عمران خان پوری قوم کی جان بن گئے ہیں وہ قوم کے دلوں میں رہتے ہیں ،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

پیر 16 مئی 2022 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) قائد عمران خان پوری قوم کی جان بن گئے ہیں وہ قوم کے دلوں میں رہتے ہیں خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو بپھرے ہوئے لوگوں کو کوئی بھی سنبھال نہیں سکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی سیف اللہ خان کاکڑنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم میں تحریک آزادی والا جذبہ جگا دیا ہے اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے انہوں نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کی جبکہ سیالکوٹ جلسے میں عمران خان کی جانب سے ان کو خدانخواستہ قتل کرنے کی سازش کے انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم نہ صرف عمران خان کے لئے دعاگو ہے بلکہ عمران خان کی ایک کال پر جان کی بازی لگانے کے لئے بھی تیار ہے انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ عمران خان کو کچھ ہوا تو پھر عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا لہذا ملک میں فوری الیکشن کا اعلان کرکے قوم کے غصے کو ٹھنڈا کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو یہ نہ صرف لمحہ فکریہ بلکہ ملک کے ساتھ بدترین دشمنی کے مترادف ہوگا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں