کوئٹہ ،منظور شہید تھانہ کے ایریا میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردتیں ، انتظامیہ چوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام

بدھ 18 مئی 2022 23:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) کوئٹہ کے نواعی علاقہ مشرقی بائی پاس منظور شہید تھانہ کے ایریا میں رات ہوتے ہی چور جاگ جاتے ہیں گن پوائنٹ پر لوگوں سے قیمتی سامان اور خاص کرموبائل چھینے کی واردتیں شروع ہوتے ہیں انتظامیہ چوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہے ہیں آئی جی پولیس بلوچستان نوٹس لیں گزشتہ دنوں چوروں نے نجی چینل کے کیمرہ مین کو بھی گن پوائنٹ پر ٹچ موبائل سے محروم کردیا لیکن تاحال چور گرفتار نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

اب چور اتنے سمجھ دار ہوگئے ہیں کہ موبائلز فون چوری کرکے با آسانی فرار ہوتے ہیں لیکن انتظامیہ ان کو گلیوں کے بجائے روڈ پر ڈھونڈتے ہوئے نظر آتے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انتظامیہ چوروں کو پکڑنے میں کیوں ناکام ہوتے جارہے ہیں یا تو چور اسر اسوخ والے بندے ہوتے ہوئے کسی کی پشت پنائی حاصل ہوتی ہے جس سے علاقے کا امن و امان خراب ہورہے ہیں اور علاقے میں بڑھتے ہوئے واردات سے لوگوں میں خوف ہراس پہلاہوا ہے ہرکوئی گھر نکلنے سے ڈر محسوس کرتا ہے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی جی پولیس بلوچستان اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ فوری طور پر نوٹس لیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں