بلوچستان کے تاجروں کی وفاقی بجٹ 2023-24 میں عوام اور کاروباری افراد کو ریلیف دینے پر حکومت کی کاوشوں کی تعریف

جمعہ 9 جون 2023 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2023ء) بلوچستان کے تاجروں نے وفاقی بجٹ 2023-24 میں عوام اور کاروباری افراد کو ریلیف دینے پر حکومت کی کاوشوں کا سراہا ہے ۔ جمعہ کو چیمبر آف کامرس کوئٹہ کے سینئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ سخت ترین معاشی حالات میں حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کو خوش آئند قرار دیا ان کا کہناتھا عالیہ مہنگائی سے عوام شدید متاثر ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کر کے عوام کے دل جیت لئے حاجی آغا گل خلجی نے کہاکہ بلوچستان کے 70 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے ۔حکومت نے سولر انرجی پر ڈیوٹی ختم کی جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ سولر اور بیٹریوں سمیت مختلف اشیا ءپر ڈیوٹی ختم کرنے سے زمینداروں کو فائدہ ہوگا صوبے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے زمیندار پریشان تھے ایسے میں سولر پلیٹوں کی قیمتیں کم ہونے سے زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جاسکتا ہے جس سے زرعی میدان میں خوشحالی آئے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں