بلوچستان میں طوفانی بارش سے 5 افراد جاں بحق، کان کن پھنس گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) شمالی مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ضلع دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔بارش کے باعث سیلابی ریلہ دکی کے علاقے ناصر آباد میں افطار سے قبل کوئلے کی کان میں داخل ہوا، جس کے باعث 5 کان کن پھنس گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سیلابی پانی 60 فٹ تک کان کے اندر جا چکا ہے اور پھنسے ہوئے کان کنوں سے رابطہ بھی منقطع ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع دکی میں مسلسل 10 گھنٹے تک موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال ہے۔دوسری جانب ہرنائی میں کئی مقامات پر پنجاب کو ملانے والی شاہراہ سیلابی ریلوں میں بہہ گئی،کوژک ٹاپ میں کئی مقامات پر شاہراہ سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہے، دھاناسر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں