دہشتگرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، سیلاب خان اچکزئی

دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز رسالدار حمید اللہ ترین کی شہادت اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہیں

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) مظلوم اولسی تحریک پاکستان بلوچستان کے جنرل سیکرٹری حاجی سیلاب خان اچکزئی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز رسالدار حمید اللہ ترین کی شہادت اور دو اہلکاروں کو زخمی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگرد عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیںدہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

(جاری ہے)

یہاںجاری ہونے والے ایک بیان میںحاجی سیلاب خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک پاکستان کامنزرئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیویز رسالدار حمیداللہ ترین کی شہادت اور دو اہلکاروںکے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد اور پاکستان میں عدم استحکام پیداکرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروںکو دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیںانکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے فائرنگ سے شہید ہونے والے رسالدار حمید اللہ ترین کے اہل خانہ سے تعزیت اور انکے بلنددرجات اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں