مہنگائی عروج پر پہنچ گئی عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا

بدھ 17 اپریل 2024 20:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) مہنگائی عروج پر پہنچ گئی عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا سبزیاں، دالیں،گھی،آٹامنہ مانگے داموں فروخت ہونے لگا پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے حالیہ مہنگائی کی لہر نے عام آد می کو شدید متاثر کر دیا اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی دوکاندار، ریڑھی بانوں نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کر کے سبزیاں، آٹا،دالیں،گھی،گوشت، دودھ کے منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں انتظامیہ بھی دوکانداروں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔

کوئٹہ میں سبزیاں اور اشیاء خوردونوش، گوشت، دودھ دہی کی قیمتیں کدو 150 روپے، بھنڈی 300 روپے، کریلا 150 روپے، کھیرا 50 روپے، بند گوبھی 120، مٹر 180 روپے سے 230، ٹماٹر240 روپے، گاجر 170 روپے، پھول گوبھی 120 روپے، فرازبین 170 روپے فی کلو، مرغی کا گوشت 650 سے 700 روپے فی کلو، بڑا گوشت 12سو سے 1300 روپے فی کلو، بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو، دودھ 200 روپے، دہی 240 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام مہنگائی کا عذاب برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔آئے روز روزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پہلے ہی مشکلات کا شکار عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔پرائس کنٹرول اور انتظامیہ کو چاہئے کہ قیمتوں کا تعین کرکے دکانداروں کو نرخنامہ دکان میں واضح جگہ پر آویزاں اور مقرر کردہ نرخ پر اشیاء خوردونوش، سبزیاں و دیگر روز مرہ کی چیزوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں