پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران کیلئے ''کرپشن ''کے موضوع پر نیب بلوچستان کی جانب کرپشن کے موضوع پر ٹریننگ لیکچر پر انعقاد

پیر 29 اپریل 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسران کیلئے ''کرپشن ''کے موضوع پر ایک ٹریننگ لیکچر کا انعقاد پولیس ٹریننگ کالج میں کیا۔ جس میں پولیس اہلکاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پولیس ٹریننگ کالج کی تقریب سے خطاب کے دوران ابتدائی کلمات میں ایس پی رحمت بلوچ نے نیب بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خرم شہزاد نے افسران سے خطاب کے دوران کرپشن کے مختلف پہلوؤں، اسکے منفی اثرات اور محرکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نیب کے کام کے طریقہ کار کو بھی بیان کیا اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے کرپشن کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام سرکاری اہلکاروں سے بدعنوانی کے تدارک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شفاف اور ایک ذمہ دار معاشرے کے فروغ میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے سکتی ہے۔

نیب آرڈیننس کی مختلف شقوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے نیب لائ اور دیگر قوانین کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پولیس کی مدد کے بغیر معاشرے سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے۔ پروگرام کے اختتام پر بدعنوانی سے متعلق سوال و جواب کا دورانیہ منعقد ہوا، ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد نے تمام سوالات کے مفصل جوابات دئیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں