بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری

بدھ 17 اپریل 2024 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں آسمانی بجلی و چھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں 08 افراد جاں بحق 09 زخمی ہوئے نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے لگ بھگ 40گھر مکمل طورپر تباہ جبکہ 92کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،ترجمان صوبائی حکومت متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کیلئے سروئے جاری ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں