وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار کو نجی یونیورسٹی سے 85 لاکھ روپے دلوادئیے گئے

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار شکیل احمد نے درخواست دائر کی تھی کے ان کی کنسٹرکشن کمپنی نے کوئٹہ کے ایک نجی یونیورسٹی میں مسجد تعمیر کی تھی جس پر 85 لاکھ روپے لاگت آئی تھی جو یونیورسٹی کی جانب سے تاخیر کا شکار تھی۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کہی بار متعلقہ یونیورسٹی سے رابطہ کیا اور یونیورسٹی کے چکر لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔اور متعلقہ یونیورسٹی کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ یونیورسٹی جواز پیش کرنے میں ناکام رہی۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کی مسجد کی تعمیر کی رقم جو 85 لاکھ روپے بنتی ہے انہیں ادا کی جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے 85 لاکھ کی رقم ان کو بزریعہ چیک ادا کردی۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں