حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کری: خالد مقصود

ّملکی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) انجن کے ڈائریکٹر آپریشن محمد خالد مقصود نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرے، پاکستان کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنا ئی جائے تاکہ وہ صنعتی،تجارتی، کاروباری اور برآمدی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لا کر ملکی معیشت کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارمنٹس کے شعبے کے معروف برانڈ انجن کی باٹم ٹیم جن میں جمشید بھٹی، خرم مشتاق،ایز اقبال، محمد ہارون اور محمد شہزادشامل ہیں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گارمنٹس کے شعبے کے معروف برانڈ انجن کے ڈائریکٹر آپریشن محمد خالد مقصودنے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل سے حاصل ہوتا ہے، 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشن انجن محمد خالد مقصود کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا نہایت ضروری ہے،اسی لیے میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، برآمدکنندگان کو برآمدی پالیسی کے مطابق مراعات دی جائیں تاکہ اس شعبے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں