کسی بھی ادارے کو چلانے میں مزدور طبقہ کا اہم رول ہے ، لیاقت لہڑی

حلقہ کے عوام اور مزدوروں کے مسائل حل کریں گے ہم نے ہمیشہ مزدوروں کا ساتھ دیا ہے

بدھ 1 مئی 2024 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) رکن صوبائی اسمبلی میر لیاقت علی لہڑی ، محنت کش یونین کے چیئرمین افضل بنگلزئی، سابق چیئرمین و سینئر صحافی ندیم مراد قلندرانی، عطاء محمد بلوچ، حاجی رحیم لانگو، راجہ عرفان، نوید کاسی، جہانزیب بلوچ، رفیق بلوچ و دیگر نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو چلانے میں مزدور طبقہ کا اہم رول ہے حلقہ کے عوام اور مزدوروں کے مسائل حل کریں گے ہم نے ہمیشہ مزدوروں کا ساتھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے محنت کش یونین کے زیر اہتمام ریلوے سٹیشن پر یوم مئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ مزدو طبقہ کا ساتھ دیا ہے ان کے مسائل کیلئے جدوجہد کی ہے ریلوے کالونی کے مسائل سے آگاہ ہوں مکینوں کو جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل کیلئے بھر پور کوشش کریں گے کوئٹہ سے چھ ٹرینیں چلتی تھی جس سے ریلوے کو کافی فائدہ پہنچ رہا تھا اور ریل کا سفر ایک بہترین سفر ہے مزدور ساتھیوں کے ساتھ اسلام آباد جاکر ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے سے بات کرکے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک لاوارث صوبہ ہے اور اس کے ساتھ سوتیلی جیسا سلوک کیا جارہا ہے سونا چاندی کی سرزمین کے لوگ پانی کو ترس رہے ہیں ریلوے مزدوروں کو چار پانچ سال سے پنشن اور گریجویٹی نہیں دی گئی جبکہ حکمران اور افسر شاہی عیش و عشرت کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں